برطانیہ میں 22سال نوجوان رکن پارلیمنٹ بن گیا

برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار 22سالہ نوجوان رکن پارلیمنٹ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کے دوران لیبر پارٹی کے سیم کارلنگ کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔2002میں پیدا ہونیوالے سیم کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔انہوں نے کنزرویٹوپارٹی کے شیلیش وارا کو شکست دی۔
نوجوان رکن پارلیمنٹ سیم نے جیت کو بڑی کامیابی اور سیاسی زلزلہ قرار دیا ہے اور نوجوانوں کو بھی سیاست میں آنے کامشورہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کم عمررکن پارلیمنٹ کو بے بی آف دی ہاؤس کے لقب سے پکاراجاتاہے۔
