نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل،روح پرورمناظر

نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل،روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

محرم الحرام کے آغاز پر مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 159 کاریگروں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا ،ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا ہے۔

Back to top button