عوام نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئےبے تاب ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں، نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہوں گے۔
نصیر بھٹہ،عطا اللہ تارڑ، محسن رانجھا، انوشہ رحمان، عظمیٰ بخاری، رانا ارشد سمیت صدر لائرز ونگ رانا ظفر اقبال ، جنرل سیکرٹری عنصر بلوچ، خاور اکرام بھٹی، رفاقت ڈوگر، صفدر جٹ، ملک شہباز نٹھر، امتیاز الٰہی، ناصر چوہان، ملک ذیشان اعوان اور پنجاب بھر سے آئے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء نواز شریف کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں، وکلاء برادری نے ہر موقع پر نواز شریف کا ساتھ دیا، سیکڑوں عدالتی پیشیاں ہوں، کوٹ لکھپت ہو یا اڈیالہ جیل کی قید ہر جگہ وکلاء نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا ہے، وکلاء تحریک اس کا واضح ثبوت ہے نواز شریف جب باہر نکلتا ہے تو عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوریت پسند وکلا برادری نے ہمیشہ نواز شریف کو ہی سپورٹ کیا ہے، "یہ جو کالا کوٹ ہے میاں تیرا ووٹ ہے” نعرہ اٹل حقیقت ہے۔
