غزہ،اسرائیلی بمباری سے مزید85فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل بمباری سے مزید85فلسطینی شہید،تعداد31ہزار سے تجاوز کرگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں
