غلط امیدواروں کا چناؤ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا انتخابات میں شکست کی وجہ اُمیدواروں کے غلط چنائو کو قرار دے دیا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی،
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئندہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کو میں خود دیکھوں گا، تحریک انصاف کو مضبوط کریں گے۔

Back to top button