پشاور:داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
پشاور کے علاقے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران داعش گروپ کے سینئر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس افسر عباس احسن پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فقیرآباد کے علاقے رینگ روڈ پر واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کا پیچھا کیا پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر دو کا باجوڑ اور مہمند کے قبائلی ضلع سے تھا، ہشت گرد عبداللہ افغان دہشت گرد تھا جو 2017 میں پولیس سے مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
عباس احسن کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد حیات پشاور اور باجوڑ میں داعش کا کمانڈر رہا چکا ہے، آپریشن کے دوران دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔
