اسحٰق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈار کیخلاف سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس میں درخواست عدم پیری پر خارج کر دی۔
چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسحٰق ڈار کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اس لیے ان پر2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی ہونے والے قانون کا اطلاق نہیں ہو رہا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈارکو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے، لیگی رہنما کے وکیل نے سماعت کے دوران موقف اپنایا کہ اسحاق ڈاربیمار ہیں اوربیرون ملک مقیم ہیں۔
درخواست خارج ہونے کے بعد بطورسینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہوگیا ، بعدازاں عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کر دی تھی۔
اسحق ڈارکی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی سابق وزیر خزانہ پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہو جائیگا، اسحق ڈار کی جانب سے 60 روزمیں پاکستان آکر حلف نہ لینے پر نشست خالی تصور ہوگی۔
