فخر زمان 30 اوور کھیل گئے تو نیٹ رن ریٹ حاصل کر لیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف فخر زمان 30 اوور کھیل گئے تو نیٹ رن ریٹ حاصل کر لیں گے، کسی ایک شعبے کی بات نہیں، بظور ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر پائے۔پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، پچھلے 3 سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا اور کپتانی بھی کر رہا تھا، کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں، ہمیں بھارت میں کافی پیار اور کافی سپورٹ ملی۔انہوں نے کہا کہ میرا ہدف تھا کہ بطور بیٹر اچھا فنش کروں، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں، صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، کبھی کبھار کنڈیشنز فیور نہیں کرتیں کہ کھل کر کھیلیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں۔

Back to top button