فرانس نے10.7 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی 6 سال کیلئے موخر کر دی

فرانس نے پاکستان کیلئے10.7 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی 6 سال کیلئے موخر کر دی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان قرض واپسی مؤخر کرنے کا معاہدہ طے پایا، سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانس کے سفیر نیکولس نے معاہدے پر دستخط کئے۔

پاکستان کو اس قرضے کی ادائیگی جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران کرنا تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ چھ سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا، جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فرانس 261 ملین ڈالر قرض کی معطلی کےمعاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔
ا قتصادی امور ڈویژن نے معاہدے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فرانس نے پاکستان کے ذمہ دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر موخر کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ اسکیم شروع کی تھی، پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اور اداروں نے وبا کی مدت میں صحت اور اقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button