فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے اور دُنیا سو رہی ہے

اداکارہ حمائمہ ملک نے فلسطینیوں کیلئے اپنی آواز بُلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے اور دُنیا سو رہی
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں حمائمہ ملک نے مظلوم فلسطینیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ایک دوسرے سے بہت دور ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ رنجیدہ ہیں۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ ‘ہم آپ کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں اور آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں میں ہیں۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان قربانیوں کے بدلے فلسطین کو دُنیا نہیں بلکہ اللّہ تعالیٰ انصاف دے گا
