چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے پر تذبذب کا شکار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چند روز قبل بھی چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم انہوں نے خود ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کا حلف لیں گے۔ چوہدری نثار علی خان لاہور روانگی سے قبل اپنے قریبی دوستوں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ چوہدری نثار پی پی 10 کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے، واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جب کہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چوہدری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چوہدری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے ایک بیان میں سینئیر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا بانی رکن ہوں جسے نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیا جب کہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے

Back to top button