فلم ’پیکو‘ کا کردار میرا سب سے پسندیدہ اور متاثرکن ہے

بالی ووڈ کی سپر سٹار دپیکا پڈکون نے بتایا ہے کہ فلمی دنیا میں 15 سالہ طویل سفر میں بہت سے کردار ادا کیے ہیں لیکن ان سب میں امیتابھ بچن اورعرفان خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ 2015 کی گئی فلم ’پیکو‘ میں کردار میرا سب سے زیادہ پسندیدہ اور متاثرکن ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں ناکامی کے دورم میں جہاں خودکشی کرنے سے جیسے انتہائی قدم اُٹھانے کے خیالات آنے کا انکشاف کیا وہیں اپنے فلمی کیریئر کے بہترین رول پر بھی کھل کر بات کی۔
انکا کہنا تھا فلم پیکوکے کردار میں بہت کچھ خاص تھا کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا کیوں کہ وہ کردار حقیقی زندگی جیسا تھا اور اس کردار میں خود کو دیکھتی تھی۔ میں اور میری بہن اب عمر کے اس حصّے میں ہیں جہاں ہم بالکل ’پیکو‘ جیسے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’پیکو‘ میں دیپیکا پڈوکون کا اپنے بیمار اور وہمی باپ امیتابھ بچن کی دیکھ بھال کرنے والی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔
