فواد چودھری ، اعظم سواتی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری

وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن نے دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں معاون وکیل محمد زبیر نے ای سی پی کو بتایا کہ کل اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے، آج راستے بند ہیں۔

ای سی پی نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے ، گزشتہ روزپہلے نوٹس کی سماعت تھی، ان کو دو نوٹس دیے گئے ہیں، اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا جبکہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کررہے ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا ہے۔

Back to top button