ٹی ایل پی کے مطالبات مسترد ، مظاہرین سے سختی برتی جائیگی

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے مظاہرین کو سڑکیں بلاک کرنے سے روکنے کے لیے سختی برتنے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم کو ٹی ایل پی کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی اور فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائیگا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا کہ جہلم پل پر رینجرز تعینات کر دی گئی جبکہ عمران خان نےکالعدم جماعت کے غیرقانونی مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان نے شہریوں کا راستہ روکنے والے مظاہرین سے سختی سے پیش آنے کی ہدایت کر دی۔

انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر تشدد سیاسی کارکنان کا کام نہیں اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، سیاسی مقاصد کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

Back to top button