فواد چودھری نے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے ، الزامات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹس جاری کرنے پر فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے جس پر اب الیکشن کمیشن فیصلہ جاری کرے گا۔

مریم کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے ، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے اعظم خان سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر نواز شریف سے وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا ۔

Back to top button