فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

سنگین الزامات کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ای سی پی سے معذرت کرلی۔

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن میں سنگین الزامات کیس کی اسلام آباد میں سماعت کے دوران کہنا تھا کہ بہت سارے بیانات میرے نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے پہلی بار ایسی نوکری دیکھ رہے ہیں جس میں گالی دینا شامل ہے ، وفاقی وزیر نے گالی دینے کے الزام کی تردید کردی۔

کمیشن سے معافی کی استدعا کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ میں خود وکیل ہوں جواب میں الجھنا نہیں چاہتا، کیس ختم کرنے کی درخواست کرتا ہوں ، معذرت قبول کر کی جائے تاہم الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اعظم سواتی سینیٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ہیں۔

کمیشن نے ریمارکس دیے کہ پیش ہوئے نہ جواب جمع کرایا، سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں ، ای سی پی نے تحریری معافی نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ 3 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کی پیشی ہوتی ہے کوئی نا کوئی سازش گھڑی جاتی ہے، کوئی ویڈیو ریلیز کی جاتی یا کوئی ایفٹ ڈیوٹ سامنے آجاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بل کل ہم پاس کروا رہے ہیں، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ہمیں تمام معاملات میں اصلاحات چاہیے ، میڈیا میں اتحاد اور قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Back to top button