فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے تشدد کے ثبوت جمع کرا دیئے

https://youtu.be/Cu-qg9T96EE
پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے، اور علیزے سلطان نے اپنے سابق شوہر کی جانب سے کئے گئے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ فیروز خان معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔ کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ 15 نومبر 2020 کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر جس کے بعد 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کیخلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔ بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتا تھا، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔
علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ 3 سے 4 سال میں فیروز نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا۔ عدالت کی جانب سے اسکے بعد عدالت نے فیروز خان سے بچوں کی ملاقات اور ان کی حوالگی کی درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے وکلا کو ہدایت بھی کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔
