فیفا ورلڈ کپ:آسٹریلیا کے ہاتھوں فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست

فیفا ورلڈکپ 2022  کے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا  کے ہاتھوں فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست  ہوگئی۔

قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوران تیونس نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا من دیکھنا پڑا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔

 

دریں اثنا گزشتہ روز امریکا اور انگلینڈ کے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

Back to top button