فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا
ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے ، فی تولہ قیمت 200 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 178 روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہوگئی ہے۔
22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96 ہزار 508 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1786 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
