قومی اسمبلی اجلاس شیڈول سے پہلے بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس شیڈول سے پہلے بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے منگل نو جولاٹی کو اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔حکومت اس اجلاس میں اہم قانون سازی کرے گی۔اجلاس میں بجلی تقیسم کار کمپنیوں کے نئے بورڈ آف گورنرز کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔بعض بلز بھی قانون سازی کےلیے پیش ہونگے۔شیڈول کے مطابق اجلاس پانچ اگست کو ہونا تھا۔

Back to top button