بندرگاہوں پرجدید نظام سے زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید نظام، رسائی میں مزید بہتری سےزرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد، بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے۔وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کیلئے پاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ کراچی میں موجود بندرگاہوں کی ترقی سے  ویلیو ایڈیشن کی صنعت سے برآمدات میں اضافہ کریں گے۔پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرینس کے وقت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Back to top button