قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئےآئی ایم ایف نے پلان منظورکرلیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس میں آئی ایم ایف سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری لے لی گئی ہے۔پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی جب کہ نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اےکی نجکاری کاپلان منظورکرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کوپی آئی اے قرض پرسود ادا کرنےکیلئے اتفاق کیا ہے، 280 ارب قرض پربینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد سود پر ایک سال کیلئے ادا کرےگی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بینکوں کوپی آئی اےکے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کے لیے نہ ہو۔پی آئی اےکی نجکاری ایک سال میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان بنایاجائےگا، نجکاری کے بعدروز ویلٹ ہوٹل اورپی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان بنائے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button