لانگ مارچ ،راستوں کی بندش کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بند کردیے ہیں۔

Back to top button