لاہور میں نان 30، روٹی 16 روپے کی کر دی گئی

لاہور میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

وحید عباسی نے کہا ہے کہ فائن آٹے کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا مہنگا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔

Back to top button