لڑکا لڑکی تشدد کیس ، پولیس تین ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان مرزا اور اس کے دوست مذاق اڑاتے اور ویڈیو بناتے رہے ۔

چالان کے مندرجات کے مطابق عثمان مقدمے کا مرکزی کردار ہے ، عثمان نے ساتھیوں سے مل کر نازیبا ویڈیو بنائی ، عثمان سمیت ملزمان نے ویڈیو بنا کر لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کیا اور ملزموں کی جانب سے  بھتے کی رقم کا بھی مطالبہ کیا ۔پولیس کی جانب سے   موبائل فون اور  پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔

چالان میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اب تک کیس کے تین اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

واضح رہے کہ لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ایف آئی آر چھ جولائی کو تھانہ گولڑہ میں درج کرائی گئی تھی ، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے ۔

Back to top button