لکی مروت:بجلی ، گیس بندش کیخلاف برقعہ پوش خواتین کا احتجاج

گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لکی مروت میں برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
لکی مروت کے قاضی اشفاق چوک پر برقعے پہنی خواتین نے شدید احتجاج کیا اور خواتین نے احتجاج کے دوران گیس اور بجلی کے بل بھی جلا ڈالے۔
خواتین مظاہرین نے احتجاج کے دوران موقف اپنایا کہ شہر میں اٹھارہ 18گھنٹے بجلی نہیں ہوتی اور 14 گھنٹے گیس دستاب نہیں ہوتی ہے، نہ کھانا پکا سکتے ہیں نہ ہی روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔
مذاکرات ناکام ہونے پر شاہراہ پر خواتین کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر یقین دہانی نہیں کرائیں گے، سڑکیں بند ہی رہیں گی۔

Back to top button