لیپ ایئر ضروری کیوں ہوتا ہے اور اس کے بغیر کیا ہوگا؟

2024 لیپ ایئر ہے اور ایسا ہر 4 سال بعد ہوتا ہے یعنی فروری کا مہینہ 28 کی بجائے 29 دنوں کا ہوتا ہے اور کیلنڈر میں یہ اضافہ بہت اہم وجہ سے کیا جاتا ہے۔
اگر لیپ ایئر نہ ہو تو مستقبل میں دسمبر کا مہینہ موسم گرما میں آئے گا۔جی ہاں موسموں کو ان کی جگہ پر برقرار رکھنے کے لیے 29 فروری کو کیلنڈر کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا اور جاپان کے خلائی ادارے میں کام کرنے والے ایک سائنسدان James O’Donoghue نے ایک ویڈیو میں لیپ ایئر کی اہمیت واضح کی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بظاہر تو لیپ ایئر بے مقصد نظر آتا ہے مگر کیلنڈر میں اس کا اضافہ ہمارے موسموں اور مہینوں کو ان کی جگہ پر برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ لیپ ایئر کے بغیر کیلنڈر میں نظر آنے والے سال بتدریج مختلف نظر آنے لگے گے۔
