’’ماہرہ کے بھارتی برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل‘‘

معروف پاکستانی ماہرہ خان کی جانب سے بھارتی کپڑوں کے برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، گزشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ پلک تیواری اور سونم باجوہ کی پاکستانی کلاتھنگ برانڈز کیلئے تشہیر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر پاکستانی افراد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ماڈلز کی خدمات کیوں حاصل کی گئیں؟اب ماہرہ خان کی جانب سے بھارتی کلاتھنگ برانڈ ساون گاندھی کے ملبوسات کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے خوشی کے ساتھ حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔ ماہرہ خان کی تشہیر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھارتی کلاتھنگ برانڈز کی جانب سے شیئر کیا گیا، ساتھ ہی اداکارہ نے بھی انہیں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔پاکستانی اداکارہ کی بھارتی کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر پر زیادہ تر پاکستانی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان کی خوبصورتی اور انداز کی تعریفیں کیں۔جس طرح پاکستانی برانڈز میں بھارتی ماڈلز کی تشہیر پر بعض افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، اسی طرح کچھ بھارتی افراد نے بھی ماہرہ خان کے انڈین برانڈ میں کام کرنے پر اظہار برہمی کیا۔پچھلے چند سالوں کے دوران ساون گاندھی کو زبردست مقبولیت حاصل رہی بالی ووڈ کی نامور شخصیات مختلف اہم مواقعوں پر ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہنے نظر آئیں۔اداکارہ اس فیشن شوٹ کے دوران ساون گاندھی کے ڈیزائن کیے ہوئے شاندار جوڑوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ایوارڈ یافتہ جیولری ڈیزائنر اور ماہرِ جیمولوجسٹ پاویت گجرال کے خوبصورت زیورات پہنے نظر آئیں۔ساون گاندھی کا ماہرہ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ میں ماہرہ خان کا اس وقت سے مداح ہوں جب میں نے اُن کا ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ اور فلم ’رئیس‘ دیکھی تھی، ان کے ساتھ فیشن شوٹ ہو، یہ میرا ایک خواب تھا۔میرے ڈیزائن ہمیشہ روایتی اور جدید انداز کا مرکب ہوتے ہیں جوکہ ماہرہ خان کی شخصیت کا مترادف ہے، وہ لگثری چیزوں کو انتہائی خوبصورتی اور حساسیت کے ساتھ بیان کرتی ہیں اور یہی وہ چیز تھی جو ہم دونوں میں مشترک تھی۔
