شاہد کپور کو بالی ووڈ میں بدسلوکی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

معروف بالی ووڈ سٹار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کافی عرصہ تک انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بالی ووڈ میں نئے لوگوں کو جلد قبول نہیں کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول شو ‘نو فلٹر نیہا’ میں بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح بالی ووڈ فلم انڈسٹری باہر کے لوگوں کو آسانی سے قبول نہیں کرتی، اداکار شیکھر کپور کے بیٹے شاہد کپور نے کہا کہ میں ایک اداکار کا بیٹا ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے بالی ووڈ میں ‘آؤٹ سائیڈر’ سمجھا گیا کیونکہ میں دہلی سے ممبئی آیا تھا، میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔شاہد کپور نے کہا کہ جب میں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو مجھے سمجھ آیا کہ یہاں باہر والے لوگوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا، جب کوئی نیا اداکار بالی ووڈ میں شامل ہوتا ہے تو اس انڈسٹری کے لوگوں کو بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ یہ اداکار کیسے بالی ووڈ میں آگیا۔ مجھے یہ چیز پسند نہیں کہ بالی ووڈ میں نئے لوگوں کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے باوجود بھی نئے اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیا جاتا، یہاں تو نئے اداکاروں پر کیریئر کے دروازے ہی بند کر دیئے جاتے ہیں۔ شاہد کپور نے مزید کہا کہ میں نے ممبئی میں اُن لوگوں سے دوستی کرنے کی کوشش کی جو مجھے نہیں جانتے تھے، اس طرح میری فلم ‘عشق وشق پیار ویار’ سے پہلے ہی میرے دوستوں کا ایک گروپ بن گیا تھا۔بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی، دہلی میں 25 فروری 1981 کو پیدا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے، ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار اپنا کیرئیر 2003 میں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے شروع کیا یہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فیئر کے سرفہرست ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Back to top button