دپیکا، رنویر نے پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی

معروف بھارتی جوڑی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے بہت جلد پہلے بچے کی آمد کی پیشگوئی کر دی، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں بچوں کے کپڑے اور جوتوں کی تصویر بنی ہے اور ساتھ ہی ستمبر 2024 لکھا ہے۔ تصویر کے ذریعے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے، قبل ازیں بھارتی میڈیا پر پہلے ہی اداکارہ کے حمل کی خبریں گردش کر رہی تھیں، اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دپیکا پڈوکون حمل کے تیسرے اور چھٹے ماہ کے درمیان ہیں۔قبل ازیں ووگ سنگاپور کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ جلد ماں بنیں اور نئی فیملی شروع کریں، دپیکا اور رنویر سنگھ نے 5 سال تعلقات میں رہنے کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کر دیا، اپنے ایک حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں، کرن جوہر نے راج کپور کے 60 کی دہائی کے رومانوی-میوزیکل فلم ‘سنگم’ کے ریمیک پر کام کرنے کے متعلق بتایا ہے جس کے متعلق یہ رپورٹس ہیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس فلم میں لیڈ میں ہیں۔ انتہائی متوقع ’’سنگم‘‘ کے ریمیک کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، فلم ساز نے تصدیق کی، میں محبت کی کہانی نہیں بنا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میری محبت کی کہانی میں تھوڑا سا وقفہ لینے کی ضرورت ہے لیکن میں جو فلم لکھ رہا ہوں اس میں یقینی طور پر ایک مضبوط محبت کی کہانی شامل ہے۔اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ میں نے اپنا سکرین پلے تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ میں اپنے پہلے ڈرافٹ سے ایک ہفتہ دور ہوں جس فلم کی میں اگلی ہدایت کاری کرنا چاہتا ہوں، خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہوگا تاہم ابھی تک ’’سنگم‘‘ کے ریمیک کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
