مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ آج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر،سروسز چیفس اور مسلح افواج کے افسران وجوانوں نے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار ہے۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہوگا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیاگیا ہے۔
