پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہوگا

پنجاب کے آئندہ مالی سال 27-2026ء کا صوبائی بجٹ کل 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کےمطابق بجٹ 27-2026ء کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ قانون پنجاب کو اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ارسال کردی ہے جب کہ گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کے ذریعے اجلاس طلب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسمبلی اجلاس سے قبل 16 جون کو صبح 11 بجے کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق بجٹ میں سوشل سیکٹر کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ کوئی نیا ٹیکس لگانے کی تجویز شامل نہیں ہے۔
جنیوا میں امریکا-ایران معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا : شہباز شریف
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے برابر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
