ایران-امریکا امن معاہدے کا اثر، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی خبر سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 83.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3.75 ڈالر کمی کےبعد 80.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکا-ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت ہے :امریکی نائب صدر
معاشی ماہرین کےمطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کی پیش رفت کی خبریں عالمی توانائی منڈیوں پر براہِ راست اثر انداز ہورہی ہیں،جس کےنتیجے میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
