امریکا-ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت ہے :امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدے کو مشرق وسطی میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت امریکی عوام کےلیے ایک مثبت خبر ہے اور اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے اس پیش رفت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
جے ڈی وینس نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کےلیے حقیقی سیاسی اور سفارتی گنجائش پیدا کی ہے، جس سے خطے میں بڑی تبدیلی ممکن ہو گی۔صدر ٹرمپ نے وہ حقیقی جگہ پیدا کی ہے جہاں اس خطے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اب امید ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوگا۔
عالمی برادری کا ایران-امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
نائب صدر کے مطابق امریکا اس بات پر پُراعتماد ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا جو امریکی پالیسی کا بنیادی اور مستقل مؤقف رہا ہے،یہ پیش رفت امریکی عوام کےلیے ایک مثبت خبر ہے اور اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
جے ڈی وینس نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے ہونےوالی دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ یہ بھی امکان ہےکہ صدر ٹرمپ بھی اس موقع پر موجود ہوں۔
