صدر مملکت کا امریکا-ایران معاہدے کا خیر مقدم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گا اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گا،پاکستان کو فخر ہےکہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت سے تنازعات کے پُر امن حل کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے۔دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن استحکام اور خوش حالی کا سبب بنیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ سب کو مبارک باد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا۔ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹادی گئی ہے۔دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں،تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا ہے۔
عالمی برادری کا ایران-امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ آبنائے ہرمز جمعے کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کےبعد کھل جائے گی،آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کےلیے کھولا جائےگا۔
