اداکارہ سجل علی لوگوں کے مذاق کا نشانہ کیوں بن گئیں؟

معروف اداکارہ سجل علی نے خود کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب مذاق کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر سجل علی کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں سمیت اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق بھی بات کرتی دکھائی دیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں سجل علی نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی اچھا دوست نہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں، شوبز انڈسٹری میں پسندیدہ شخصیت کے سوال پر سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ہیں۔ کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں جہاں صارفین نے اداکارہ کو اپنی ہی تعریفیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دراصل خود شناسی ہی سب سے اہم چیز ہے۔سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہوں نے مت روکیں کو انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کرکے لکھا۔اداکارہ نے لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہیں راستہ دیں، ہو سکے تو دھکا بھی دیں اور لات بھی ماردیں۔ مبہم پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑا۔سجل علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا، اداکارہ کی وائرل ہونے والی انسٹاگرام سٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے قدرے سخت کمنٹس کرتے ہوئے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ سسرال والوں نے اداکارہ کو لات مار کر نکالا، ساتھ ہی کچھ لوگوں نے ایسی اسٹوری شیئر کرنے پر اداکارہ کو زہر بھی قرار دیا جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کمنٹس کیے، وہیں کچھ صارفین نے ان سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اداکارہ نے درست لکھا ہے، اگرچہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی متعدد شوبز شخصیات مبہم انداز میں تصدیق کر چکی ہیں لیکن دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا تاہم طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں کو کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے کبھی ایک ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
