امریکا-ایران معاہدہ : پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا امریکا-ایران معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ ساز لمحات سے گزر رہا ہے اور حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان کے عزت و وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ہم نے ایک اور جنگ بھی لڑی تھی۔اس جنگ میں ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ہم ایک جنگ معاشی محاذ پر بھی لڑرہے ہیں۔ساری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو تو یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں امریکی قیادت کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 75 سال میں پہلے اتنی عزت پاکستان کو ملتے نہیں دیکھی۔اب معاشی محاذ پر بھی ہم نے مسائل سے نمٹنا ہے۔سفارتی محاذ پر ہونےوالی اس کامیابی سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔
امریکہ سے امن معاہدہ ایران کی’سٹریٹیجک فتح‘ کیوں؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم تاریخ ساز لمحات میں سے گزر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن عمل کو کامیاب بنانے میں دن رات کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں آج پاکستان کو ایک منفرد مقام حاصل ہوا، سفارتی محاذ پر یہ جنگ امن کےلیے تھی جس میں پاکستان سرخرو ہوا،معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح یاب کیا۔
