مایا علی کب اور کس سے شادی کرنے والی ہیں؟

اپنی منچلی شخصیت سے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والی اداکارہ مایا علی کے کنوارے پن نے جہاں نوجوانوں کی نیندیں اُڑا رکھی ہیں تو وہیں ان کی مداح بھی ان کی شادی کے لیے کافی فکر مند ہیں۔حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیے، جہاں ان سے شادی سمیت ان کی تعلیم اور پسندیدہ اداکار سے متعلق بھی پوچھا گیا۔مایا علی نے ایک مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بلال اشرف کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ بہت ہی مزیدار ساتھی فنکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کام کے دوران ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں مایا علی نے وہاج علی کے ہمراہ کام کرنے پر شکرانے ادا کیے اور لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں وہاج علی جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔مایا علی نے لکھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ وہاج علی سے ان کی دوستی ہوئی اور انہوں نے اپنے عمل سے انہیں بتایا کہ سچی دوستی کیا ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹر کر رکھا ہے۔

اداکارہ نے ایک مداح کے جواب پر بتایا کہ انہوں نے زندگی کی مشکلات سے سیکھا کہ جب بھی کسی انسان پر مشکل وقت آئے تو وہ سنبھل کر پھر سے مزید مضبوط ہوکر اٹھ کھڑا ہوا۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے اعتراف کیا کہ ان کا دل متعدد بار ٹوٹا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔ اداکارہ سے ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گی؟ جس پر مایا علی نے مختصر جواب دیا کہ جب خدا چاہے گا وہ شادی کرلیں گی۔

خیال رہےکہ اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی  لڑکیوں کے ساتھ معاشرتی دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں انہوں نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کے لیے الگ اور لڑکی کیلئے الگ معیار پر برہمی کا اظہار کیا تھا مایا علی کا کہنا تھا کہ جب معاشرے میں لڑکوں کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو لڑکیوں کو کیوں نہیں دی جاتی ہے۔اگر لڑکا پسند کی شادی کر رہا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے، کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیں، کیونکہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔

Back to top button