محمد حفیظ فوڈ پوائزننگ کے باعث ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے صحت کی خرابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے
آل رائونڈر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آل رائونڈر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتانا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور محمد حفیظ لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
