کرونا نے مزید31 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، مزید 31 افراد مہلک وائرس کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں  جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 27  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

این سی او سی  اعدادوشمار کے مطابق  چوبیس  گھنٹوں  میں  ایک ہزار 757 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں ، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46 کیسز درج کیے گئے ہیں ۔

اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار سے زائد  افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،  48 ہزار سے زائد نئے ٹیسٹ  کیے گئے ہیں ، اب تک11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صوبہ  پنجاب میں 12 ہزار 559، سندھ میں 7 ہزار 350، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 507، اسلام آباد میں 916، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Back to top button