محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی 20کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد ریٹائرمنٹ ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھيلنا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان ميں کھيلوں اورپرفارم کروں۔ انھوں نے کہا کہ بابراعظم اچھا کھلاڑی ہے، لمبےعرصے تک کپتانی کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کے حوالے سے کچھ پلان ذہن میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس اور کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنائی، دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خوف کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا، پرفارمنس اہم ہوتی ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کا حصہ بننا اہم ہوتا ہے۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ کرکٹ واپس لانے پر کرکٹ بورڈ کو مبارک باد ديتا ہوں، بنگلہ ديش کی ٹيم کو پاکستان ميں خوش آمديد کہتا ہوں، اُميد کرتا ہوں کہ ديگر ٹيميں بھی پاکستان آئيں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button