محمود خان نےKPKاسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنرکو بھجوا دی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔

محمود خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔

Capture 19

اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی کے فیصلے اور  عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی ہے، اگر گورنر نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل نہ کی تو جمعرات کو ازخود اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اس فیصلے سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

Back to top button