مخصوص نشستوں کافیصلہ،فضل الرحمان کا اپیل نہ کرنے کا اعلان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا فیصلے کے ردعمل میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے ائینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی ائی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا،جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے۔یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔
