مریم نفیس کو مکمل لباس پہننے کی تلقین کیوں ملنے لگی؟

معروف ماڈل و اداکارہ مریم نفیس نے بیرون ملک دورے کے دوران اپنی مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو مداح انہیں مکمل لباس زیب تن کرنے کی ہدایات دینے لگے، مریم نفیس نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سیر سپاٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں، ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیدہ زیب لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سیر و تفریح کے دوران مکمل لباس پہننے کی ہدایات کیں۔صارفین نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان خاتون ہیں اور مسلمان عورتوں کو جسم ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی تلقین کی جاتی ہے۔بعض صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی تعریفیں کیں لیکن ان کے بولڈ لباس پر اعتراض کیا اور انہیں جسم کو ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی ہدایت کی۔کچھ مداحوں نے مریم نفیس کے لباس اور انداز کی تعریفیں کیں اور انہیں لوگوں کے کمنٹس سے بالاتر ہوکر اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کا مشورہ بھی دیا۔بعض صارفین نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ مریم نفیس کی زندگی نہایت ہی شاندار ہے، رات کو وہ کسی ٹی وی شو میں دکھائی دیتی ہیں اور صبح کو شوہر کے ہمراہ ساحل سمندر پر سیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ افراد نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی زندگی بھی مریم نفیس جیسی پرسکون اور پرتعیش گزرے۔اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا کہ میں نے ساری زندگی حق مہر پر لوگوں کے جھگڑے ہوتے دیکھے ہیں، اس لیے میں نہیں چاہتی تھی کہ میں حق مہر لوں جبکہ شوہر امان احمد نے کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز یا جتنی رقم چاہیے لکھوا لو لیکن میں نے اپنا حق مہر شرعی لکھوایا یعنی جو شرعی اعتبار سے بنتا ہے۔ مجھے رقم یاد نہیں کہ شرعی اعتبار سے کتنی رقم بنتی ہے شاید 2200 یا 22000 لیکن میں نے حق مہر کے کالم میں شرعی لکھوایا تھا۔ پہلے ہمارا ارادہ بیرون ملک شادی کرنے کا تھا لیکن پھر سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا، میرا نکاح فیصل مسجد میں سادہ طریقے سے ہوا، ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا تھا پھر پورے خاندان سمیت دیگر تقریبات کے لیے مری گئے تھے۔

Back to top button