مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز ہر پیشی کو سیاسی تھیٹر میں تبدیل کر دیتی ہیں، مریم نواز اکثر اپنے ساتھ عدالت میں رپورٹرز اور ی لاگرز لاتی ہیں جس سے کمرہ عدالت پریس کلب میں تبدیل ہو جاتا ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر اکثر کمرہ عدالت کو کارکنوں اور حامیوں سے بھر دیتی ہیں اور پیشی کے بعد پریس کانفرنس بھی کرتی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر ہائی رینک آفیشلز اور نیب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا گیا ، مریم نواز نے نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر بھی کی ہیں ، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا ، ملزموں کا کنڈکٹ ان کے خلاف گواہوں پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا ہے ،اس لئے ان کی ضمانتوں کو منسوخ کیا جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں ، جن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں، عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کررکھی ہیں۔
