مریم نواز نے کرونا کو شکست دے دی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اور وہ اب دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کرونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
