مریم نواز کے ایک اور گانے کی ویڈیو وائرل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ایک اور گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کے دوران مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر آواز کا جادو جگایا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گانا گا رہی ہیں۔


اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جنید صفدر نے شادی کی تقریبات کے آغاز اور بہن کی جانب سے شال اوڑھوانے کی تصاویر جاری کی ۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح رواں برس اگست میں لندن میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ رحمٰن سے ہوا تھا۔

Back to top button