وکی کوشل اورکترینہ کیف شادی کیلئے جے پور پہنچ گئے

بھارتی اداکار وکی کوشل اور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف شادی شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے جے پور پہنچ گئے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی اپنے خاندان اور مہمانوں کے ہمراہ ممبئی سے جے پور پہنچے جس کے بعد وہ 15 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کیلئے روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے وکی اور کترینہ کیلئے ایک خصوصی روٹ بنایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جوڑا بغیر کسی تکلیف کے شادی کے مقام تک پہنچ جائے۔ کترینہ کیف وکی کوشل سے عمر میں 5 سال بڑی ہیں ، کترینہ کیف کی عمر 38 سال جبکہ وکی کوشل کی عمر 33 سال ہے۔
