فیصلہ ہوا ہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا ہے
پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو مہنگائی کیخلاف مارچ کے ساتھ چاروں صوبوں میں جلسوں اور کنونشن کا اعلان کر دیا ہے
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا ہے ۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ 23 مارچ قومی دن ہے تو ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں جوکہ جمہوریت کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں ، 23 مارچ کا دن اسی لیے رکھا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت اور آئین کی عملداری چاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ ہم کتنے دن رہیں گے اور کب واپس جائیں گے۔
