مریم کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی 24 نومبر کو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
اپنی درخواست میں عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 17 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والی سماعت میں کیس کو 24 نومبر تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا تاہم اس کے فوراً بعد سپریم کورٹ نے ایک کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق وکیل کو بینچ نمبر 2 کے سامنے پیش ہونا ہے اس لیے میرے (وکیل) کے لیے 24 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا ممکن نہیں ہوگا۔
وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کیس کی سماعت کو بعد میں کسی اور تاریخ تک کے لیے ملتوی کردیا جائے۔ فواد چوہدری نے درخواست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائر کی گئی ہے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ سماعت میں نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی تھی کہ وہ دلائل مکمل کریں اور ثبوتوں کے ساتھ یہ بات ثابت کریں کہ وہ اپارٹمنٹ کی بینیفیشل اونر ہیں ۔ اس پر نیب پواسیکیوٹر نے احتساب بیورو کی جانب سے باضابطہ جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگا تھا۔
ججوں پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں؟
عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ نیب کا ماننا ہے کہ مریم بینیفیشل اونر ہیں جبکہ مریم کا کہنا ہے کہ وہ ٹرسٹی ہیں ، اب نیب کو ثبوتوں کے ساتھ یہ بات ثابت کرنی ہے ۔
